پاکستانی کرنسی نوٹوں پر لکھے دو جملے غلط ہونے کا انکشاف

پاکستانی کرنسی نوٹوں پر لکھے دو جملے غلط ہونے کا انکشاف

لاہور(سجاد کاظمی سے)پاکستانی کرنسی نوٹوں پر دوجملے غلط ہونے کا انکشاف ہوا ہے، انگریزی زبان کے مشہور شاعر، اردو ڈرامہ نگار، انگریزی لغت نویس۔۔۔

 اینگلو پاکستانی، انڈین، فارسی، عربی زبانوں کے ماہر اور پاکستان کے پہلے ماہر علم اشتقاق اے کے رشید نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا پاکستان کے تمام کرنسی نوٹوں پر لکھے ہوئے دو جملے اردو زبان کے قواعد سے ذرا ہٹ کے ہیں۔نوٹ پر درج ‘‘حامل ہذا کو مطالبہ پر ادا کریگا’’ میں ‘‘کریگا ’’ کو الگ لکھنا ضروری ہے ۔کریگا غلط العام ہے جبکہ درست جملہ ‘‘حامل ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا’’ہے ۔دوسر اجملہ ‘‘حکومت پاکستان کی ضمانت سے جاری ہوا’’ بھی غلط ہے جبکہ درست جملہ‘‘حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری ہوا’’ہے ، اے کے رشید نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ اورنگزیب ان غلطیوں کا نوٹس لیں اور نوٹوں کی چھپائی سے پہلے غلطیوں کی نشاندہی اور ازالے کی تصدیق کا باقاعدہ نظام وضع کیا جائے اور زبان سے متعلق اس کی تصدیق کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں