پوپ لیو کا یورپ کے بڑھتے دفاعی اخراجات پر اظہار تشویش

پوپ لیو کا یورپ کے بڑھتے  دفاعی اخراجات پر اظہار تشویش

میڈرڈ (رائٹرز)رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے ہسپانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری سیاسی تقسیم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں نے دنیا کو ایک گہرے روحانی اور ثقافتی بحران میں دھکیل دیا ہے ۔۔۔

 دنیا اس وقت تشدد، باہمی بداعتمادی اور بڑھتی ہوئی قطبیت کا شکار ہے ، انہوں نے زور دیا کہ ہتھیار وقتی خاموشی تو پیدا کر سکتے ہیں لیکن پائیدار اور حقیقی امن قائم نہیں کر سکتے ۔پوپ لیو نے یورپی ممالک کے بڑھتے ہوئے دفاعی اخراجات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں کو طول دینے کے بجائے ان کے خاتمے اور مہاجرین کی مدد پر توجہ دی جانی چاہئے ، انہوں نے یورپ میں عسکری تیاریوں میں اضافے کو تشویشناک قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں