9مئی ، ماسٹر مائنڈ کو سخت سزادی جائے :ایکس سروس مین سوسائٹی

9مئی ، ماسٹر مائنڈ کو سخت سزادی  جائے :ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)9مئی ملزمان کے خلاف ملٹری کورٹ سے سزائوں کے فیصلے کو ویٹرن آفیسر پاکستان نامی تنظیم کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، چند نام نہاد افراد 9مئی کے ماسٹر مائنڈ کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم، سینئر نائب  صدر ایڈمرل عبدالعلیم ، نائب صدر ایئر مارشل پرویز نواز ، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ، نائب صدر میجر جنرل لیاقت علی، سیکرٹری جنرل کموڈور ارشد محمود خان ، چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان ، صدر خیبر پختونخوا میجر (ر)خانزادہ محمد علی، آفس سیکرٹری قاضی خالد محمود نے جاری بیان کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹ فیصلوں پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ، 9مئی کے ملزمان نے عملی طور پر عوام کو اپنی افواج کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کیا اور شہدا کی یادگاروں پر حملے کئے جو کہ درحقیقت ملکی سلامتی پر حملے تھے ، ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ9مئی کے ماسٹر مائنڈ کو بھی جلد از جلد سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں