اے ڈی بی پاور سیکٹر کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض دیگا، معاہدہ پر دستخط

 اے ڈی بی پاور سیکٹر کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض دیگا، معاہدہ پر دستخط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،ایجنسیاں) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 200ملین ڈالر قرض فراہم کرے گا، وزارت اقتصادی امور اور بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔

 ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کیلئے استعمال کی جائیگی، بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہوں گی۔ترجمان کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اورایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں