ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی
اسلام آباد(دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق موہن منجیانی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔
موہن منجیانی نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، موہن منجیانی نے استعفے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ موہن منجیانی کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے ، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے موہن منجیانی کے دستخط کو ویریفائی کیا جائے گا۔