ہائیکورٹ:سابق کرنل نثار علی شہزاد کی بازیابی کیلئے 6 جنوری تک مہلت

ہائیکورٹ:سابق کرنل نثار علی شہزاد کی  بازیابی کیلئے 6 جنوری تک مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرنل نثار علی شہزاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے 6 جنوری تک کی مہلت دے دی۔

 جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق کرنل کے بیٹے فائق علی کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ مغوی کے بارے میں تمام صوبوں کے آئی جی کو مراسلہ لکھا گیا، تفتیش جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ ہم اس حوالے سے آرمی سے بھی رابطے میں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں