پاکستان پوسٹ کا ڈاک کی ترسیل کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لانے کافیصلہ

پاکستان پوسٹ کا ڈاک کی ترسیل کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لانے کافیصلہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ نے ملک بھرمیں ڈاک کی ترسیل کے لیے ڈیجیٹل ڈیلیوری سسٹم قائم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ پاکستان پوسٹ ڈیجیٹل ڈاک سسٹم کے لیے پانچ کروڑروپے سے زیادہ کے 1690 اینڈرائڈ موبائل فون خریدے گا۔

پاکستان پوسٹ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ڈاک کی ترسیل کے لیے موبائل ایپ تیار کرے گا۔  ڈیجیٹل موبائل ایپ کے ذریعے ملک بھر میں ڈاک کی ترسیل اور نگرانی کی جائے گی۔ پاکستان پوسٹ ڈاک کی ترسیل کے لیے ڈیجیٹل موبائل ایپ تیارکرے گا جس کے ذریعے ڈاک ترسیل کرنے والے ملازمین کی تفصیل،وقت اورمقام کی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ پاکستان پوسٹ ڈیجیٹل ڈاک سسٹم کے تحت پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ نظام تشکیل دے گا ۔ ڈاک کی بکنگ سے لے کر متعلقہ صارف کو ترسیل تک پورا سسٹم ڈیجیٹل ہوگا ۔ ملازمین کواینڈرائڈموبائل فون دئیے جائیں گے جن پر موبائل ایپ انسٹال کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں