نواز شریف کی فیصل آ باد آمد ،اسراراحمد منے خان کے گھر جا کر تعزیت

 نواز شریف کی فیصل آ باد آمد ،اسراراحمد  منے خان کے گھر جا کر تعزیت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دیرینہ ساتھی اسرار احمد منے خان کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے فیصل آباد کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز نواز شریف ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچے سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زرعی یونیورسٹی پہنچے ۔ جہاں سے وہ پہلے سابق سینیٹر فاروق خان کے گھر گئے انہوں نے لیگی رہنما اسرار احمد (منے خان ) کی وفات  پر تعزیت کی ، اس موقع پر چودھری شیرعلی، عابد شیر علی،میاں فاروق ، قاسم فاروق ،علی گوہر بلوچ ، خواجہ رضوان،میاں عبدالمنان ، عرفان منان، دانیال راجہ،میاں طاہر جمیل، راجہ ریاض، طلال چودھری، چودھری اعظم مجید گجر، شیخ یوسف اور میاں بلال موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں