ملک میں اب اقتصادی لانگ مارچ ہوناچاہئے :احسن اقبال

ملک میں اب اقتصادی لانگ  مارچ ہوناچاہئے :احسن اقبال

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں اس لئے اب ملک میں صرف ایک لانگ مارچ ہونا چا ہئے اور وہ اقتصادی لانگ مارچ ہے ۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم قومی سطح پر پیداواری صلاحیتوں پر کام شروع کر رہے ہیں۔

 اور ہمیں معیشت میں دولت پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہر شعبے میں ہماری پرو ڈکٹیویٹی کم ہے ، ہم نے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنی ہے ،حکومت فائبر آپٹک کیبل بڑھانے پر کام کر رہی ہے ، لائیوسٹاک اور بریڈنگ پر توجہ دیں توغربت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں برآمدات بڑھانے کیلئے سہولیات دینا ہوں گی ، ہماری بڑی کمپنیاں یہاں زیادہ کما رہی ہیں ، انہیں باہر جانے کی کیا ضرورت ہے ؟ ،ہمارا پاور سیکٹر زیادہ ڈیجیٹلائز ہوچکا ہے ، ٹیچرز کی دوبارہ تربیت پر بھی کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جن ممالک نے ترقی کی ان میں سیاسی استحکام شامل ہے ، وژن 2025شروع کیا تو 2018کے بھونچال نے اسے ختم کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں