پی ٹی آئی کیسز کی وکلا فیسوں کا آڈٹ کرایا جائے :شیر افضل
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کیسز میں وکلا کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند وکلا نے پیسے لیے ، دی گئی فیسوں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے ، ٹکٹ کا مجھے علم نہیں شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تین چار وکلا نے فیس لی ہے ، وکلا کو زیادہ فیس دی گئی،کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ اتنی فیسیں دی جاتیں،کیسز بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لاتے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی، میں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی لیکن کوئی پیسے نہیں لیے ۔