حکومت اپنے مفادات کو عوام پر ترجیح دے رہی :وقاص اکرم

حکومت اپنے مفادات کو عوام  پر ترجیح دے رہی :وقاص اکرم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کو محدود کرنے پر ردعمل دیتے کہاکہ انٹر نیٹ کی رفتار سست کرنے کا مقصد پی ٹی آئی کونشانہ بنانا تھا۔۔۔

 گزشتہ سال پاکستان نے انٹرنیٹ کی بندشوں پرسب سے زیادہ اقتصادی نقصان کا سامنا کیا، جس نے سوڈان اور میانمار جیسے جنگ زدہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان نے انٹرنیٹ کی بندشوں سے 1.62 ارب ڈالر کا مجموعی مالی نقصان اٹھایا ۔ وزیر مملکت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے حکومت کی عوام دشمن پالیسی کو جواز دینے کیلئے بے بنیاد بہانوں کا سہارا لیا، ایک دن کی انٹرنیٹ بندش سے 1.3 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ،حکومت اپنے مفادات کو قوم اور عوام کے مفادات پر ترجیح دے رہی ہے ۔حکومت انٹرنیٹ کو پاکستان کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا بند کردے ،اسکی اصل وجہ حکومت کی غلط ترجیحات اور ناکام پالیسیاں ہیں ۔ حکمرانوں کے آئی ٹی شعبہ کی اہمیت سمجھنے تک اڑان پاکستان اور جی فائیوسپیکٹرم کی نیلامی جیسے بلندبانگ منصوبے خواب ہی رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں