سٹار لنک سروس فراہمی کیلئے پاکستان کی منظوری کا انتظار ،ایلون مسک
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ٹیسلا، سپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سٹار لنک سروس کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کا انتظار ہے۔۔۔
پی ٹی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سٹار لنک سے بات چیت جاری ہے ، درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے ، پی ٹی اے حکام کے مطابق سروس کے لائسنس کیلئے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،نیشنل سپیس ایجنسی قومی سپیس پالیسی کے تحت جائزہ لے رہی ہے ، لائسنس سے قبل تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے ، بیڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے ، غیر ملکی سیٹلائٹ سروس پرووائیڈرز کیلئے یہی طریقہ کار ہے ، پی ٹی اے حکام کے مطابق سپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کیلئے ریگولیٹر کی منظوری ضروری ہے ۔