سیاستدان خود اپنے آپ کو بے معنی بنادیتے ہیں: تھنک ٹینک

سیاستدان خود اپنے آپ کو بے معنی بنادیتے ہیں: تھنک ٹینک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کاکمال یہ ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو بے معنی بنادیتے ہیں،دنیا نیوز کے پروگرام ’’تھنک ٹینک ‘‘میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری کا کہنا تھا کہ شرائط لکھ کر دو کا مطالبہ کرنا غیر ضروری چیز ہے ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں میں نہ مقصدیت ہے اور نہ خواہش ہے کہ کسی مقصدیت کو حاصل کریں، بے معنی لڑائیاں ہو رہی ہیں جس سے ملک کو نقصان ہورہا  ہے ۔ دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پہلے تو تحریک انصاف کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھی،اس کا مطلب یہ تھا کہ کہیں نہ کہیں کسی جگہ سے تیسری پارٹی سرگرم تھی،دونوں کو بٹھانا مقصود تھا وہ بیٹھ گئے ہیں،تحریری مطالبات مانگنا حقیقت پسندانہ نہیں ۔باتیں شرائط لکھ کر نہیں دی جاتیں، اس میں ایک ایجنڈ طے کرنا ہوتا ہے ۔ تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ مذاکرات جاری رہیں گے اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہو گی،یہ اچھا موقع ہے کہ سیاستدان مذاکرات سے اپنے مسائل کو حل کرلیں،دونوں فریقین کو چاہئے آگے بڑھیں، سیاستدان آپس میں مل کر جو بھی سمجھوتہ کرلیں گے تو امید ہے اس کو تیسرا فریق تسلیم کرلے گا۔ تجزیہ کار زاہد حسین کا کہنا تھا کہ مذاکرات جس طرح شروع ہوئے ہیں اس سے ظاہر ہوتاہے ، ان کی نیت صاف نہیں،مجھے دونوں طرف سے امید نظر نہیں آتی کہ مذاکرات کسی نتائج تک پہنچ سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں