اسحاق ڈار فروری میں ملائشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارفروری میں ملائشیا اور بنگلہ دیش کے اہم دورے کریں گے ۔ وہ ملائشیا کے وزیراعظم انورابراہیم اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر یہ دورے کرینگے ۔
اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائشیا کا دورہ کریں گے ۔وہ ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کریں گے جبکہ ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔دورے کے دوران پاک ملائشیا تعلقات’ تجارت’توانائی اور زراعت پر بات چیت ہوگی۔