عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، شوکت یوسفزئی
پشاور(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات لکھ کر دینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے تو ہمارے مطالبات واضح ہیں کہ تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ میں نہیں سمجھتا کہ ان مطالبات کو لکھ کر دینے کی کوئی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک تاخیر اس لیے ہوئی کہ عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو نہیں ملنے دیا گیا۔