کوٹ ادو: تیز رفتار کوچ الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 25 زخمی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ، 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکے علاقہ ہیڈ محمد والا روڈ پر پٹھان ہوٹل کے نزدیک راولپنڈی سے ملتان جانیوالی مسافر کوچ ٹائرپھٹنے پر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس سے 4مسافرموقع پر چل بسے جبکہ ایک زخمی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 25 سے زائدمسافر زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں30سالہ قیصرولد صوبہ،35سالہ منیرولدمنگتامسیح،جاویدبھٹی ولداسحاق،خالدولد شریف،بشیر ولد نذیرشامل ہیں،مرنیوالے 4مسافروں کاتعلق چوک سرور شہید جبکہ ایک کا ضلع لیہ سے ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، لاشوں ،زخمیوں کو نکال کرنشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔ حکام کے مطابق حادثے میں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے ۔