صارفین کیلئے بجلی 75پیسے یونٹ سستی

 صارفین کیلئے بجلی 75پیسے  یونٹ سستی

اسلام آباد(نامہ نگار)سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ نیپرا نے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی گئی ۔سرکاری ڈسکوز اور کے ای کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ۔سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں