گوجرانوالہ:بیٹیوں نے باپ کورسیوں سے باندھ کر زندہ جلاڈالا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی، 5 روز بعد زخمی والد ہسپتال میں دم توڑگیا،پولیس نے مقتول کی دوبیٹیوں اور اہلیہ کوحراست میں لے لیا۔
واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیاجہاں دوبیٹیوں نے والدکورسیوں سے باندھ کرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور آگ سے جھلسنے والا علی اکبر 5 روز زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑگیا۔ مقدمہ میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کے 12بچے ہیں ،پہلی بیوی وفات پا چکی تھی، مقتول دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں مغل چوک کے قریب رہتا تھا۔پولیس نے ملزمہ 16 سالہ انعم اور 12 سالہ یشفہ اور ان کی والدہ سائرہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کی والدہ سائرہ نے بتایا کہ مقتول ایک سال سے دونوں بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو قتل کر دے گا ۔