جن کوخطرہ وہ توسی ایم ہائوس سے نہیں نکلتے :پشاورہائیکورٹ

جن کوخطرہ وہ توسی ایم ہائوس سے نہیں نکلتے :پشاورہائیکورٹ

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما چودھری بلال اعجاز اور انچارج بنی گالا رضوان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

 جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس محمد فہیم ولی پرمشتمل بینچ نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جن درخواست گزاروں کو زیادہ خطرہ ہو وہ احتیاط کرتے ہیں جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا جن کو خطرہ ہو وہ تو ویسے بھی سی ایم ہاؤس سے باہر نہیں نکلتے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بنی گالا کی دیکھ بھال کرنے والے کیخلاف بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ جی ہاں، عدالت نے چودھری بلال اعجاز اور رضوان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 28جنوری تک حفاظتی ضمانت دے دی اوردرخواست گزاروں کو مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں