جسٹس منصور کی معذرت کے بعد جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں پروموشن کمیٹی تشکیل

جسٹس منصور کی معذرت  کے بعد جسٹس جمال مندوخیل کی  سربراہی میں پروموشن کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔

 جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ڈیپارٹمنٹل سلیکشن شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی کے سربراہ تھے ، جسٹس منصور علی شاہ کی معذرت کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں