پی ٹی آئی مالیاتی بحران کا شکار ارکان اسمبلی سے فنڈز مانگ لیے

پی ٹی آئی مالیاتی بحران کا شکار ارکان اسمبلی سے فنڈز مانگ لیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی جس سے نکلنے کے لیے اس نے فوری طور پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی۔

پارٹی نے اس سلسلہ میں ایک مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ دینے کا کہا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے ، ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز 2 قسطوں میں فنڈز جمع کرائیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد فنڈز مانگے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں