نرخنامہ نظرانداز،برائلر گوشت 700 روپے کلو تک فروخت
لاہور( آئی این پی)لاہورمیں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 4روپے اضافے سے 595جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت3روپے اضافے سے 411روپے کلو ہوگئی تاہم دکاندارسرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہیں لارہے ۔
مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ595کی بجائے 680 سے 700 روپے کلو تک فروخت کیاجارہاہے ۔دوسری جانب پیداوار بڑھنے ،سپلائی تیز ہونے سے شدید سردی اورطلب کے باوجود مچھلی کی قیمتوں میں کمی،رہو کا 600روپے والا بڑا دانہ60سے 80روپے تک سستاہونے سے اسکی قیمت520سے 540روپے تک آ گئی جبکہ قیمتوں کی چیکنگ کا موثر نظام نہ ہونے پر مچھلی فرائی کر کے فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی اور وہ مہنگے داموں مچھلی فروخت کررہے ہیں ۔