نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمر ایوب کا سپیکر کو خط
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا ۔
خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے ، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔عمر ایوب نے سپیکر کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے ۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائر ہورہے ہیں۔