سزا حمود الرحمن کمیشن کی مانند، عمران ہمیں حوصلہ دے رہے تھے : علیمہ خان

 سزا حمود الرحمن کمیشن کی مانند، عمران ہمیں  حوصلہ دے رہے تھے : علیمہ خان

راولپنڈی(خبر نگار )سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سزا حمود الرحمن کمیشن کی مانند ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران ہمیں حوصلہ دے رہے تھے۔

 ہمیں ایک مہینے سے علم تھا کہ ان کو یہ سزا دیں گے لیکن جب ہم آج کورٹ روم میں کھڑے تھے تو اس نظام پر دکھ ہوا۔ بانی کی اس سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ نے کہا کہ سب کو حمود الرحمن کمیشن پڑھنا چاہیے جس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جنرل یحیی نے اپنی ذات کے لیے مشترقی پاکستان میں سب کیا اور اپنے اقتدار کے لیے انھوں نے پاکستان کے دو ٹکڑے کروائے ۔ان کے مطابق جس طرح وہ تاریخ کا حصہ ہے تو بانی کی سزا اسی مانند تاریخ کا حصہ اور کڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں