ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹری سمیت 12افسروں کے تقرر وتبادلے

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے 12 افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے ۔ایڈیشنل سیکرٹری پرائس کنٹرول محسن بلال کو ہٹا کرمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تقرری کے منتظر خالد بشیر ایڈیشنل سیکرٹری پرائس کنٹرول ،تقرری کے منتظر فخر الاسلام ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب،فاروق منظور ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی تعینات کردئیے گئے ۔ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی فرید احمد کو ہٹا دیا گیا،وہ 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس پر جائینگے ۔شاہزیب حسنین سیکرٹری آئی اینڈ سی ،تقرری کی منتظر نورالعین فاطمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن،تقرری کی منتظر سروش فاطمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ،نیاز احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ساہیوال ،ایم سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری سکلز ڈویلپمنٹ ،تقرری کی منتظر شزا رحمن کو ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اور خالد ارشد کوڈپٹی سیکرٹری جنگلات تعینات کر دیا گیا ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔