سکول سربراہوں کو 12500 تک اضافی الائونس دینے کا فیصلہ

سکول سربراہوں کو 12500 تک اضافی الائونس دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں سکول سربراہان کو ماہانہ 12500روپے تک اضافی الائونس دینے کافیصلہ ۔پرائمری سکولوں کے سربراہان کو500 سے بڑھا کر 5 ہزار ماہانہ الائونس دیا جائے گا۔

مڈل سکولوں کے سربراہان کا الائونس 700سے بڑھا کر 7500ماہانہ دیا جائے گا۔ہائی سکولوں کے سربراہان کو 1200سے بڑھا کر 10ہزار ،ہائر سکینڈری سکول سربراہان کو 1250سے بڑھا کر 12500 روپے ماہانہ الائونس دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہیڈ ٹیچر الائونس کا حتمی شیڈول آج جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں