گوشوارے جمع کرانے پرمزید 27ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے 14 ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 جبکہ سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے ۔