مہنگائی میں کمی،ایک ہفتے میں 14اشیا مہنگی،12سستی

 مہنگائی میں کمی،ایک ہفتے میں 14اشیا مہنگی،12سستی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )حکومت نے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ سستی اور 14 کی  قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 33 فیصد، انڈے 10.23 فیصد، پیاز 10 فیصد ، آلو 7.37 فیصد، دال چنا 1.61 فیصد اور چکن ایک فیصد تک سستا ہوا۔ اسی طرح دال ماش، گڑاور ایل پی جی کے نرخوں میں بھی معمولی کمی رکارڈ کی گئی۔ ان اشیا کے برعکس ایک ہفتے میں چینی، کیلے ، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی مہنگی ہوگئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں