چیف منسٹر شکایات سیل :شہری کا مسئلہ 24گھنٹے میں حل
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے قائم کردہ چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے شہری کا مسئلہ 24گھنٹے کے اندر حل کردیا ۔
کوٹ ادو کے ذیشان افضل کا وراثت سے متعلق معاملہ ایک سال سے حل طلب تھا۔ انہوں نے چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین شعیب مرزا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کوٹ ادو کے ریونیو آفس کو ذیشان افضل کے وراثت کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ ریونیو آفس کوٹ ادو نے مسئلہ 24گھنٹے میں حل کر دیا۔ ذیشان افضل نے بتایا ریونیو آفس کے چکر لگالگا کر تھک چکا تھا،چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے معاونت کی۔ مسئلہ حل کرانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔