پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14 لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن ، رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ

پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14 لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن ، رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ

لاہور(محمد اشفاق سے )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن ، رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔

ڈی جی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے ڈبل شفٹ کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کومراسلہ بھجوادیا ۔پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جبکہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد اسامیاں خالی ہیں اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی  ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا ہوگا۔پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لکھے گئے خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے خاتمے کے لیے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چیف جسٹس پاکستان کی اس تجویز کے حوالے سے اپنی رائے دیں۔ تمام جوڈیشل افسر جو ایکسٹرا شفٹس میں کام کرنا چاہتے ہیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزآج 8 فروری دوپہر 2 بجے تک اپنا جواب رپورٹ کی صورت میں جمع کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں