صحافیوں کا پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتال کااعلان

اسلام آباد(آئی این پی)صحافیوں نے حکومت کے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف 3روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کے تحت کل سے ملک بھر میں صحافی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا ئیں گے ۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ آج سے 14 فروری تک ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے لگائے جائیں گے ۔افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گے ۔ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی رہنما اور ٹریڈ یونینز بھی شریک ہوں گی۔