9مئی ،شاہ محمود ، یاسمین راشد سمیت 21 ملزموں پر فرد جرم

 9مئی ،شاہ محمود ، یاسمین راشد سمیت 21 ملزموں پر فرد جرم

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگارسے، کورٹ رپورٹر) 9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فردِجرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔یاسمین راشد، اعجازچودھری ، محمودالرشید، عمرسرفرازچیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی  اور یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی ۔ عدالت نے 21 ملزموں پر فرد جرم عائد کی ہے ۔شاہ محمود سمیت دیگر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزموں کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف سنگجانی جلسہ پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے ،عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی مقدمات کی سماعت میں عدالت نے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔نو مئی واقعات کے کے حوالے سے درج مقدمات کی گزشتہ انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے وکلا کی جانب سے عدالت پیش ہوکر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جس پر عدالت کی جانب سے سماعت کو 13 فروری تک ملتوی کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں