ترک صدر اردوان دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئینگے

ترک صدر اردوان دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کا دورہ کریں گے جہاں وہ دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر رجب طیب اردوان کل(12فروری کو) دو روزہ دورے پر اسلام آباد  پہنچیں گے ۔ دورے کے دوران طیب اردوان صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف جنرل عا صم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترکیہ کے کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر نے بتایا صدر رجب طیب اردوان رواں ہفتے ملائشیا، انڈونیشیا کا بھی دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا ترک صدر دورے کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور اہم منصوبوں کے ذریعے تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کے مواقع تلاش کریں گے ۔ترک عہدیدار نے بتایا اردوان ملائشیا کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان میں اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ سربراہی کریں گے ۔انہوں نے کہا اس دوران دو طرفہ تعلقات کے قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کیلئے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں