عمران خان خط نہیں بھیجتے یہ پراپیگنڈا ٹول ہے :رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو آرمی چیف کو خط لکھنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خط نہیں بھیجتے یہ ایک پراپیگنڈا ٹول ہے۔۔۔
وہ فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی حرکتوں سے یہ عوام اور فوج میں دوریاں پیدا نہیں کر سکیں گے ، ان کیلئے بھی اس چیز کے اچھے اثرات نہیں ہوں گے ،یہ جو کر رہے ہیں یہ قومی سطح کا جرم ہے ۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن کے نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے میں کیاحرج ہے ؟ اپوزیشن یہ باتیں نہیں کرے گی تو کیا کرے گی؟ ہمیں اپوزیشن کی باتوں پر پریشان نہیں ہونا چاہئے ، مولانافضل الرحمن کے ساتھ ملتے رہنا اور رہنمائی لیتے رہنا چاہئے ، ہم ان سے گزارش کرتے ہیں تو وہ ہمدردانہ غور کرتے ہیں۔ انکا کہناتھا ملکی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔