جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر

جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں 7ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کرتے ہوئے چار ہائیکورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردئیے گئے۔

 وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ،جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں