شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیارپر نظر ثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ  ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیارپر  نظر ثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سماعت کرنے والی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ۔ بانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا قانون کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو دعویٰ کی سماعت کا اختیار نہ تھا ، نظر ثانی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت ٹرائل کورٹ کے دعویٰ کی سماعت کے ایڈیشنل سیشن جج کے اختیار کو کالعدم قرار دے اور ڈسٹرکٹ کورٹ کو سماعت کے لیے نامزد کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں