200 بھارتی ہندو یاتری 24فروری کو پاکستان آئینگے

لاہور(آئی این پی)200 بھارتی ہندو یاتری 24فروری سے 2 مارچ 2025 تک کٹاس راج مندرچکوال میں مہاشوراتری، پوجن اتسو منانے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بھارتی ہندو یاتری 24 فروری کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے اور 2مارچ کو واہگہ کے راستے واپس روانہ ہو جائیں گے۔