پاکستان کے اندر بھارت دہشت گردی کر رہا :مشال ملک

پاکستان کے اندر بھارت  دہشت گردی کر رہا :مشال ملک

لاہور(کورٹ رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے لاہور ہائیکورٹ بار آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندر بھارت دہشتگردی کر رہا ہے ، اس نے پوری دنیا میں آگ مچائی ہوئی ہے ، ٹارگٹ کلنگزکر رہا ہے۔

 میری والدہ حال ہی میں شہید ہوئیں ان کو بھی زہر دیا گیا ، بھارت دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا کیس آئی سی جے میں لے جا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا کیس وہاں کیوں نہیں لے جا سکتا،سید علی گیلانی کو کیسے شہید کیا گیا سب کے  سامنے ہے ، دنیا بھر میں لیڈرز کو جیلیں ہوتی ہیں مگر کہیں بھی یکطرفہ فیصلے نہیں ہوتے ، کشمیری قوم کو بھارتی عدلیہ سے کبھی انصاف نہیں ملا۔پاکستانی وکلا کمیونٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ، لاہور ہائیکورٹ کا اہم رول رہا ہے ،پاکستان بنانیوالے بھی ایک وکیل تھے ، کشمیر کے حوالے سے دیکھیں تو ہم اب بھی ایک جناح کی تلاش میں ہیں، وکلا بتائیں وہ کشمیر کیلئے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں،بھارتی دھمکیوں پر ڈپلومیسی سے اب کچھ نہیں ہونیوالا،میں نہیں سمجھتی ڈائیلاگ ہو سکتا ہے ، چاہتی ہوں کشمیر کا کیس عالمی عدالت میں لیجایا جائے ، پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کیلئے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے جبکہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ کشمیر کاکیس د نیاکے سامنے پیش کریں، صرف تقاریر نہ ہوں فالو اپ بھی کیا جائے ۔مشال ملک نے کہاجب بھی لاہوریا پنجاب آئی بہت ہمت ملی ، لوگ ہمارے کاز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پنجاب کی ہر گلی سے کشمیر کاز کیلئے صدائیں آتی ہیں ، پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتی ہوں، کشمیر یوں کے خون سے یہاں ہریالی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...