پارلیمنٹ میں اہم امورکونظر انداز کیا جاتا ہے :فضل الر حمن

پارلیمنٹ میں اہم امورکونظر انداز کیا جاتا ہے :فضل الر حمن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا، دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،انہوں نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔بعدازاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی ،ملاقات میں خرم حمید روکھڑی، احمد کنڈی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسجد محمود شریک تھے اورملکی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں