سوشل میڈیا پروپیگنڈا : پی ٹی آئی کے 16 کارکن دوبارہ جے آئی ٹی طلب
اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
16 افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال،محمد حماد اظہر ،عون عباس، شہباز شبیر ،وقاص اکرم،تیمور سلیم خان ،صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک شامل ہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔ ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے ۔جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔