کامونکے :میاں بیوی نے زہر کھلا کر گھریلو ملازمہ مار ڈالی

کامونکے :میاں بیوی نے زہر کھلا کر گھریلو ملازمہ مار ڈالی

کامونکے (نامہ نگار) میاں بیوی نے مبینہ تشدد کے بعد زبردستی زہریلی گولیاں کھلا کر گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ رحمن پورہ کی 16سالہ فضا اپنی والدہ بلقیس بی بی کے ہمراہ موڑ ایمن آباد کے نزدیک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے محمد صالح بٹر کے گھر ملازمت کرتی تھی۔چند روز قبل فضا کی ماں اُسے اکیلا چھوڑ کر اپنے گھرشیخوپورہ چلی گئی تو مالکان چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اکثر اُسے تشدد کا نشانہ بنانے لگے ۔گزشتہ روز بھی کسی بات پر محمد صالح بٹر اور اُسکی اہلیہ مسرت بی بی نے مبینہ طور پر تشدد کرکے زبردستی ملازمہ فضا کو زہریلی گولیاں کھلادیں،حالت غیر ہونے پر اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین نے شیخوپورہ لیجاکر آبائی قبرستان میں سُپردِخاک کردیا ۔ ایمن آباد پولیس نے مقتولہ کی والدہ بلقیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں