ٹھوکر نیاز :زیر تعمیرچھت گرنے سے 1جاں بحق ، دوسرا زخمی

ٹھوکر نیاز :زیر تعمیرچھت گرنے سے 1جاں بحق ، دوسرا زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ واقعہ میں  جاں بحق ہونے والے کی شناخت 27 سالہ جنید کے نام سے ہوئی جبکہ 26 سالہ عمر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے تعمیراتی معیار اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ متعلقہ حکام نے انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں