اپر کرم میں 299، لوئر میں 238مورچے مسمار

پشاور(این این آئی) کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، کوہاٹ امن معاہدے کے بعد اپر کرم اور لوئر کرم میں بنکرز کو مسمار کیا جا رہا ہے۔۔۔
اب تک اپر کرم میں 299 جبکہ لوئر کرم میں 238 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت اب تک ضلع کے اندر مجموعی طور پر 537 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں ،قیام امن کیلئے ضلع کے اندر تمام مورچے گرائے جائیں گے ۔