عراقی سپیشل فورسز کی پاکستان میں تربیت مکمل، این سی ٹی سی میں اختتامی تقریب

پبی (آن لائن)عراقی سپیشل فورسز کی پاکستان میں تربیت مکمل ہوگئی ،پبی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی)میں عراقی فورسز کی تربیت کی اختتامی تقریب ہوئی۔
پاکستان اور عراقی افواج میں عسکری تربیت میں تعاون 1955 سے جاری ہے ۔پاک فوج نے عراقی فوج کی درخواست پرسپیشل فورسز کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔عراقی فوجی 19 دسمبر 2024 کو پاکستان پہنچے تھے جنہوں نے تربیت مکمل کرلی۔پاک آرمی NCTC میں مزید عراقی سپیشل فورسز کو تربیت دے گی۔نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی جدید ترین سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ تربیتی مرکز ہے ۔عراقی فورسز کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔