فتنہ خوارج سے نمٹنے کیلئے وحدت امت کی ضرورت :یوسف گیلانی

اسلام آباد/کراچی(آئی این پی)قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، فتنہ خوارج سے نمٹنے کیلئے وحدت امت کی ضرورت ہے۔۔۔
اسلاموفوبیا کا سدّباب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، عالمی امن کا تحفظ ناموسِ رسالت سے وابستہ ہے ۔ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ، مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسولؐ کو سرد کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں،پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندی نہ صرف معروف روحانی شخصیت،سماجی وسیاسی رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے بلکہ وہ بیک وقت ایک مستند عالم، مدبر وقت، مصلح امت اور عظیم سماجی رہنما کے طورپر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ، ان کا شہید ذوالفقار علی بھٹوؒ کو قائد عوام کا خطاب دینا بہت بڑا اعزاز ہے ، ان الفاظ کا اعادہ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندی ؒ ، کارکن تحریک پاکستان کے 13ویں عرس مبارک/یوم وصال کے موقع پر مرشدی گورایامیموریل کمیٹی اور ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ 13ویں قومی ریفرنس بعنوان "خانقائی نظام علامت وحدت امت "کیلئے دیئے گئے اپنے پیغام میں کیا۔