حکومت فیصلوں پر نظر ثانی کرے ، ہمیں مزیدوقت دیا جائے :نمائندہ وفد افغان پناہ گزین

حکومت فیصلوں پر نظر ثانی  کرے ، ہمیں مزیدوقت دیا  جائے :نمائندہ وفد افغان پناہ گزین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد نے پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ ہمیں مزید مدت اور تاریخ دی جائے کہ ہم سلسلہ وار پاکستان چھوڑ کر جائیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

متحدہ مرکزی عالی شوریٰ کے چیئرمین میاں خیل بریالے ، سعید نقیب بادشاہ اوردیگرنے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طورخم سرحد بند ہے اور جو لوگ رضاکارانہ طور پر جانا چاہتے ہیں وہ نہیں جا سکتے اور وقت بہت کم دیا گیا ہے ایسے میں یہاں سے افغان پناہ گزینوں کو سب کچھ ختم کر کے جانے میں مشکلات کا سامنا ہو گا، اس لئے حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور ہمیں زیادہ وقت دیا جائے ۔ ہمارے بچوں کو سکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعلیم سے محروم نہ کیا جائے تمام سٹیک ہولڈر مل بیٹھ کے فیصلہ کریں ،افغانستان میں اس وقت رہنے اورکھانے پینے کے بہت بڑے مسائل ہیں۔افغان نمائندوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے لئے کچھ الفاظ کہہ کر ہمارے دل جیت لئے ،ہم پاکستان کے وفادار ہیں اور رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں