2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے ۔
پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پر ہوگا،سورج گرہن کا اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا جبکہ سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ماہر فلکیات نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے ۔