23 مارچ کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،دھماکا خیز مواد برآمد

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 23 مارچ کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایت پر نصیر آباد پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ویران مقام پر چھپایا گیا 8 کلو گرام بارودی مواد بیٹری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد 23مارچ کے دوران تخریب کاری کیلئے استعمال ہونا تھا۔