قومی اسمبلی :فلور نہ ملنے پر نور عالم کا شور شرابا، غصے میں بولتے رہے

قومی اسمبلی :فلور نہ ملنے پر نور عالم  کا شور شرابا، غصے میں بولتے رہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز میں جے یو آئی (ف) کے رکن نور عالم نے وقفہ سوالات سے قبل صدر نشین چیئرپرسن عبدالقادر پٹیل سے فلور مانگا۔۔۔

 تو انہوں نے جواب دیئے بغیر وقفہ سوالات کا آغاز کرتے ہوئے پی پی پی کی رکن مہرین رزاق بھٹو کو فلور دے دیا، اس پر نور عالم غصے میں آگئے اور کہا کہ سندھ اور پنجاب ہی پاکستان نہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پر آپ بولنے نہیں دیتے ۔ خدا کا خوف کرو، اللہ سے ڈرو، ظلم کا قانون نہیں چل سکتا اس دوران پی ٹی آئی کے ارکان بغیر واک آئوٹ کا اعلان کئے ایوان سے چلے گئے اور اجلاس کے اختتام تک واپس نہیں آئے ۔ امکان تھا کہ جے یو آئی (ف) بھی ایوان سے واک آئوٹ کر جائے گی مگر وہ ایوان میں موجود رہی۔ نور عالم کے شور پر وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ اور پی پی پی کے آغا رفیع اللہ نورعالم کے پاس پہنچ گئے اور ان کے خدشات سنے ۔ ایک موقع پر اجلاس کے دوران عبدالقادر پٹیل نے وزراء بلال، طلال اور کمال کے اکٹھے بیٹھنے پر کہا کہ تینوں بیٹھ جاتے ہیں تو باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، صدر نشین نے کورم کی نشاندہی کے خطرے کے پیش نظر وقفہ سوالات کے بعد ارکان کی چھٹی کی درخواستیں پڑھیں اور اچانک اجلاس آج صبح ساڑھے 11بجے تک ملتوی کر دیا، اس پر ارکان ‘‘ہکا بکا’’ رہ گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں