لاہور ایئرپورٹ:3ماہ کے دوران جعلی دستاویزات پر 14، گداگری میں ملوث 75مسافر گرفتار

لاہور ایئرپورٹ:3ماہ کے دوران جعلی دستاویزات  پر 14، گداگری میں ملوث 75مسافر گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پرجعلی دستاویزات کی بنیاد پر 14 مسافروں کو گرفتار۔۔۔

 جبکہ 4202 مسافروں کو جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ گداگری میں ملوث 75 مسافروں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔پنجاب پولیس کو مطلوب 14 ملزموں کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ملزموں کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں